حدیقہ کیانی بلوچستان میں سیلاب سے تباہ تین گاؤں دوبارہ تعمیر کرائیں گی

اداکارہ نے ‘وسلیہ راہ’ نامی امدادی مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔

گلوکارہ نے حال ہی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے، فوٹو: انسٹاگرام

معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے سیلاب سے متاثر صوبہ بلوچستان کےتین گاؤں کی دوبارہ تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں بھی فلاحی کام جاری رکھیں گی۔

واضح رہے کہ حدیقہ نے سیلاب کے فوری بعد امدادی کاموں کا آغاز کردیا تھا اور انہوں نے 'وسلیہ راہ' نامی امدادی مہم بھی شروع کی تھی۔

بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ خواتین سے ملاقات کی ایک مختصر ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سیلاب سے تباہ ہونے والے چند گاؤں کی دوبارہ تعمیر کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔
Load Next Story