بچوں کو قتل کر کے لاشیں سوٹ کیس میں چھپانے والی خاتون گرفتار

نیوزی لینڈ کی شہریت رکھنے والی کورین نژاد خاتون 2018 میں بچوں کو قتل کرنے بعد جنوبی کوریا فرار ہوگئی تھی


ویب ڈیسک September 15, 2022
فوٹو:انٹرنیٹ

نیوزی لینڈ کے شہر اوکلینڈ میں بچوں کو قتل کر کے لاشیں سوٹ کیس میں چھپانے والی خاتون کو جنوبی کوریا گرفتار سے کرلیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیاکے مطابق نیوزی لینڈ کی شہریت رکھنے والی 42 سالہ کورین نژاد خاتون 2018 میں بچوں کو قتل کرنے بعد جنوبی کوریا فرار ہوگئی تھی۔

نیوزی لینڈ پولیس نےملزمہ کو انٹر پول اور مقامی پولیس کی مدد سے کورین شہر السن سے گرفتار کیا، تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ اگست میں لاشیں منظر عام پر آنے کے بعد واقعے کی مستقل تحقیقات کی جارہی تھی۔

تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ لاشوں سے ملنے والے شواہد کی مدد سے قاتل تک رسائی ممکن ہوسکی، تحقیق کے دوران بچوں کی شناخت کے بعد خاتون کو کورین پولیس کی مدد سے فلیٹ سے گرفتار کیا گیا، تاہم پولیس نے بچوں اور ملزمہ کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی ہے۔

اب تک ہونے والی تحقیق کے مطابق بچوں کا باپ کینسر کا مریض تھا اور چند سال قبل اس مرض سے انتقال کرگیا تھا تاہم بچوں کے دادا اور دادی نیوزی لینڈ میں موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں