لاہور میں محنت کش پر وحشیانہ تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار
ملزمان کے قبضہ سے دو جدید رائفلز درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں،پولیس
پولیس نے محنت کش پر وحشیانہ تششد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندر کے علاقے میں بااثر افراد کی طرف سے محنت کش پر وحشیانہ تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں عمر اور اسد شامل ہیں,ملزمان کے قبضہ سے دو جدید رائفلز درجنوں گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرکے لوگوں کو حراساں کرتے تھے،پولیس نے ویڈیوز سامنے آنے پر ایک گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتارکیا۔
ایس ایچ او سندر ابرار شاہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ شہریوں پر تشدد اور حراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔