ہوسکتا ہے ایم کیوایم سندھ حکومت میں شامل ہوجائے سینئرصوبائی وزیر نثار کھوڑو

سیاست میں ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، اسی طرح ایم کیو ایم سے بھی ملاقات کا سلسلہ جاری ہے، نثار کھوڑو


ویب ڈیسک March 19, 2014
گزشتہ دور میں ہم نے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر کام کیا اور آگے بھی مل کر صوبے کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، نثارکھوڑو۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سندھ کے سینئیر وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ دور حکومت میں ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر کام کیا ہوسکتا ہے اس بار بھی حکومت میں آجائے۔

کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی کے 22 ویں سالانہ کانووکیشن میں شرکت کے بعد سینئر وزیراور صوبائی وزیر تعلیم نثارکھوڑو کا کہنا تھا کہ سیاست میں ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، اسی طرح ایم کیو ایم سے بھی ملاقات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ دور میں پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر کام کیا اور ہم آگے بھی مل کر صوبے کی خدمت کرنا چاہت ےہیں،اس لئے ایم کیو ایم کو پہلے بھی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی، ہوسکتا ہے کہ ایم کیوایم اس بار بھی حکومت میں شامل ہوجائے۔

نثارکھوڑو نے کہا کہ آئین میں کی جانے والی 18ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت اس قابل ہوئی کہ کہ جامعات کے معاملات بہتر طریقے سے چلا سکیں، اس کے علاوہ صوبے میں قائم اسکولوں پر قبضے ختم کرانے کے لئے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو سرکاری افسران پر مشتمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔