وزیراعظم کی ازبکستان میں مصروفیات کے باعث پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان نہ ہوسکا

وزیراعظم ہاؤس سے سمری موصول ہوتے ہی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا جائے گا، وزارت خزانہ


Irshad Ansari September 16, 2022
فوٹو فائل

وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے دورہ ازبکستان میں مصروفیات باعث پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام رات گئے تک انتظار کرتے رہے مگر وزیراعظم ہاؤس سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری بارے کوئی فیصلہ موصول نہ ہوسکا۔ ترجمان وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے سمری موصول ہوتے ہی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا جائے گا۔

وزارتِ خزانہ کو معمول کے مطابق پندرہ ستمبر کو آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرنا تھا جس میں پٹرول کی قیمت میں کمی متوقع تھی تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ شنگھائی تعاون تنظیم کے لیے گئے ازبکستان کے شہر سمر قند میں وزیر اعظم کے پاس ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے سمری پر کوئی فیصلہ نہ کرنے کے باعث رات بارہ بجے تک قیمتوں کا اعلان نہیں ہوسکاْ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر اعظم کے احکامات کی منتظر ہےْ ذرائع کے مطابق وزیر عظم کی طرف سے منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہو سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں