مصرکی یونیورسٹی میں طلبا کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش

یونیورسٹی کے ضابطہ اخلاق کے برعکس طالبہ نے غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا تھا، چیرمین یونیورسٹی

یونیورسٹی کے ضابطہ اخلاق کے برعکس طالبہ نے غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا تھا،چیرمین یونیورسٹی فوٹو:فائل

KARACHI:

مصر کی یونیورسٹی میں اوباش طالب علموں کی جانب سے طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی جب طالبہ نے بھاگ کر خود کو واش روم میں بند کرلیا۔


عرب ویب سائٹ کے مطابق قاہرہ یونیورسٹی کے لا کالج میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب اوباش نوجوانوں نے ایک طالبہ کو پکڑ کر اس کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی اس دوران نوجوانوں نے لڑکی کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے تاہم لڑکی نے شور مچانا شروع کردیا جس پر اوباش طالب علموں نے اسے چھوڑ دیا، طالبہ اس واقعے کے بعد اتنی خوفزدہ ہوگئی کہ اس نے خود کو واش روم میں بند کرلیا۔


دوسری جانب جامعہ کے چیرمین نے واقعے پر افسوس کا اظہار تو کیا لیکن الٹا ذمہ دار لڑکی کوہی ٹھہرادیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے ضابطہ اخلاق کے برعکس طالبہ نے غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس کی وجہ سے اوباش طالب علموں نے اس طرح کی حرکت کی۔


واضح رہے کہ مصر کے تدریسی اداروں میں طالبات کے ساتھ پیش آنے والا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس طرح واقعات وقتاً فوقتاً پیش آتے رہتے ہیں۔

Load Next Story