بھارتی شہری نے ہم جنس پرستی کا معلوم ہونے پربیوی کو ہی قتل کرڈالا

جسویرگندے نے اپنے ایک دوست کو اپنی ہم جنس پرست کا بتایا کہ 2008 میں اسے ایک مرد سے محبت ہوئی، برطانوی حکومتی وکیل


ویب ڈیسک March 19, 2014
جسویر نے اپنا گناہ چھپانے کے لئے بیوی کی لاش کو بھی آگ لگادی، حکومتی وکیل. فوٹو: فائل

GILGIT: بھارتی شہری نے بیوی کو اس وجہ سے قتل کردیا کیوں کہ اسے شوہر کے ہم جنس پرست ہونے کا علم ہوگیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے علاقے مڈلینڈ میں بسنے والے 29 سالہ جسویر رام گندے کو اپنی بیوی کے قتل کے جرم میں عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران حکومتی وکیل نےعدالت کو بتایا کہ جسویر کی بیوی کو جب یہ علم ہوا کہ اس کا شوہرہم جنس پرست ہے تو اس نے بیوی سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ٹھان لی اور اسے لوہے کے پائپ مار مار کر قتل کردیا، عدالت کو بتایا گیا کہ جسویر نے اپنا گناہ چھپانے کے لئے اس کی لاش کو بھی آگ لگادی اور پڑوسیوں کو بتایا کہ وہ کچھ فالتو چیزیں جلارہا ہے، ملزم کا اپنا جرم قبول کر تے ہوئے کہنا تھا کہ اس کا ارادہ ہرگز اپنی بیوی کو قتل کرنے کا نہیں تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں