بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ کا جی ایچ کیو کا دورہ وزیراعظم نے استقبال کیا

وزیراعظم کے ساتھ چیرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی ، وزیردفاع اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا


ویب ڈیسک March 19, 2014
پاک فوج کی ملکی دفاع کیلئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،شاہ بحرین شیخ حمد بن عیسیٰ۔فوٹو:پی آئی ڈی/فائل

SUKKUR: بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ نے پاک آرمی کے جنرل ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسے سراہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر کے دورے پر پہنچے تو وزیراعظم نوازشریف اور چیرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے ان کا استقبال کیا جبکہ اس اہم موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود تھے۔ شیخ حمد بن عیسیٰ نے جنرل کوارٹر کے دورے کے موقع پر پاک فوج کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہا اس موقع پر شیخ حمد بن عیسیٰ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی ملکی دفاع کے لئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے بحرین کے شاہ وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے، اپنے دورے کے دوران وہ صدر ممنون حسین سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتوں کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر بھی دستخط کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں