وزیراعظم شہباز شریف ایسی مشکل میں پھنسے کہ پیوٹن ہنس پڑے

وزیراعظم شہباز شریف نے ایئرپیس پہننے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے۔


ویب ڈیسک September 16, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے ایئرپیس پہننے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سمرقند میں دلچسپ واقعہ پیش آیا جس پر روسی صدر پیوٹن ہنس پڑے۔

وزیراعظم شہباز شریف ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شریک ہیں۔ اس دوران ان کی عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی بھی ملاقات ہوئی جس میں روس نے پاکستان کو بذریعہ پائپ لائن گیس فراہم کرنے کی پیش کش بھی کی۔

https://twitter.com/AbDmeHar009/status/1570369625757519872

اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ دلچسپ واقعہ پیش آیا جس پر روسی صدر پیوٹن بھی ہنس پڑے۔

ملاقات شروع ہونے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایئرپیس پہننے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے۔ کبھی وہ اسے بائیں کان میں لگاتے تو کبھی دائیں میں۔ لیکن ان سے ہیڈ فون نہیں پہنا گیا تو انہوں نے مدد طلب کی جس پر ایک شخص نے آکر ان کے کان میں ایئرپیس لگایا لیکن بدقسمتی سے چند ہی لمحوں میں شہباز شریف کے سر ہلاتے ہی ایئرپیس دوبارہ گرپڑا۔ جس پر شہباز شریف جھینپ گئے اور پیوٹن ہنس پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کی پاکستان کو بذریعہ پائپ لائن گیس فراہم کرنے کی پیش کش

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور شہباز شریف کے اس مشکل صورتحال میں پھنسنے سے سوشل میڈیا صارفین خوب لطف اندوز ہوئے۔

واضح رہے کہ یہ ایئرپیس زبان کے ترجمے کےلیے لگایا جاتا ہے۔ قریب بیٹھا کوئی مترجم اپنے سربراہ مملکت کے ہیڈفون میں مخاطب کی زبان کا ترجمہ کرتا رہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں