احسن خان نے عمر ے کی ادائیگی کرلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
احسن خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر تصویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان احسن خان نے عمرے کی ادائیگی کرلی۔
احسن خان نے گزشتہ شب اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی انسٹا اسٹوری پر چند ویڈیوز اور ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔
شیئر کردہ ویڈیو میں احسن خان نے مکہ کے روح پرور مناظر دکھائے جس میں دل کو قرار بخشتی اذان کی آواز کو بھی سُنا جا سکتا ہے۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احسن خان نے احرام پہن رکھا ہے اور وہ عمرے کی ادائیگی کررہے ہیں، مداحوں کی جانب سے احسن خان کی اس وائرل تصویر اور ویڈیوز کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔