جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے ٹرائل پر بنائی گئی فلم کب ریلیز ہوگی
فلم میں ان کی طلاق سے لے کر جانی کی مقدمے میں کامیابی تک کے مناظر اور کہانی کی عکسبندی کی گئی ہے
ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے ہتک عزت کے مقدمے پر بنائی گئی فلم مکمل کرلی گئی۔
جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ کا ہتک عزت کا مقدمہ دنیا بھر میں اس سال کا سب سے زیادہ زیرِ بحث رہنے والا موضوع رہا ہے جوکہ بالآخر جانی ڈیپ نے جیت لیا اور انہیں سابق اہلیہ کے لگائے گئے الزامات سےنجات مل گئی۔
اس انتہائی متنازعے ہتک عزت کے مقدمے پر مبنی ایک فیچر فلم تیار کی گئی ہے جو کہ 30 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی، فلم میں جوڑی کی طلاق سے لے کر جانی ڈیپ کے مقدمے میں کامیابی تک کے مناظر اور کہانی کی عکسبندی کی گئی ہے۔
امبر ہرڈ اور جانی ڈیپ کے کئی ہفتوں چلنے والے مشہور ٹرائل پر مبنی یہ فلم 'ٹوبی اسٹریمنگ سروس' پر نشر کی جائے گی جہاں اسے مفت میں دیکھا جا سکے گا۔
یاد رہے کہ جانی ڈیپ نے امبر ہرڈ پر 2018 کے واشنگٹن پوسٹ کے مضمون میں ان کی بدنامی کرنے کے لیے مقدمہ دائر کیا تھا،جس میں امبر نے سابق شوہر پر الزامات عائد کئے تھے کہ انہوں نے گھریلو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
جس پر جانی ڈیپ نے ان پر 10 ملین ڈالرز سے زائد ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا جوکہ پائرائٹس آف دی کیریبین اسٹار جیت گئے کیونکہ اداکارہ جانی پر لگائے گئے الزامات ثابت کرنے میں ناکا م رہیں جبکہ جیوری نے انہیں ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ امبر ہرڈ پر 'ایکوا مین 2'میں اپنا کردار برقرار رکھنے کے لیے ڈائریکٹر جیمز وان کو بلیک میل کرنے کے الزامات بھی عائد ہیں۔