پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑ ی سلسلہ تھا ،محکمہ زلزلہ پیما


ویب ڈیسک March 19, 2014
چترال اور مالا کنڈ ڈویژن میں بھی ہلکی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فوٹو: فائل

پشاور اوراس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم ابتدائی طور پر کسی بھی جانی یامالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ چترال اور مالا کنڈ ڈویژن میں بھی ہلکی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم ابتدائی طور پر ان جھٹکوں کے نتیجےمیں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑ ی سلسلہ تھا جبکہ گہرائی 170 کلو میٹر تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں