اشتعال انگیز تقاریر کیس میں کیپٹن ر صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی


ویب ڈیسک September 16, 2022
عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی

عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں کیپٹن ر صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ضلع کچہری لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی تو مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر عدالت میں پیش نا ہوئے ۔ وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی جو منظور نا کی گئی۔

وکلا کا کہنا تھا کہ کیپٹن ر صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے لہذا عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

عدالت نے کیپٹن ر صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تھانہ اسلام پورہ نے کیپٹن ر صفدر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے جس میں عدالت نے کیپٹن ر صفدر کو عدالت میں طلب کر رکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں