خیبرپختونخوا سیلاب فنڈز کیلئے ارکان اسمبلی اور ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا حکم

گریڈ 17 سے 22 تک کے افسروں کی 5 دنوں کی اور گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی دو دنوں کی تنخواہ منہا کی جائے گی


ویب ڈیسک September 16, 2022
گریڈ 17 سے 22 تک کے افسروں کی 5 دنوں کی تنخواہ، گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی دو دنوں کی تنخواہ منہا کی جائے گی (فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپنی، وزرا، اراکین اسمبلی اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کے احکامات جاری کردیئے۔

خیبر پختون خوا حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ، صوبائی وزرا، مشیروں، معاونین خصوصی، پارلیمانی سیکریٹریز اور اراکین اسمبلی کی ایک ماہ کی پوری تنخواہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دی جائے گی۔

محکمہ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق گریڈ 17 سے 22 تک کے افسروں کی 5 دنوں کی تنخواہ، گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی دو دنوں کی تنخواہ منہا کی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ کٹوتی ماہ ستمبر کی تنخواہوں سے کی جائے گی، رقم وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں جمع ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں