یوکرین جنگ جلد ازجلد ختم کرنا چاہتے ہیں پیوٹن

بدقسمتی سے یوکرین نے مذاکراتی عمل سے گریز کیا، روسی صدر


ویب ڈیسک September 16, 2022
پوٹن اور مودی کے درمیان ملاقات شنگھائی تعاون کے سربراہی اجلاس میں ہوئی، فوٹو: ٹوئٹر

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ یوکرین جنگ سے پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ ہیں اور اس لیے جتنا جلد ممکن ہو یہ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے ازبکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے گفتگو میں کہا کہ روس جتنی جلدی ممکن ہو یوکرین جنگ ختم کرنا چاہتا ہے۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے یوکرین کی قیادت نے مذاکراتی عمل سے پہلو تہی کی اور اپنے مقاصد جنگ سے حاصل کرنے پر مصر رہے۔

یہ خبر پڑھیں : یوکرین میں 440 افراد کی اجتماعی قبر دریافت

اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر پیوٹن کو بتایا کہ یہ وقت جنگ کا نہیں۔ دنیا پہلے ہی بہت سے مسائل جیسے کورونا، موسمیاتی تبدیلیوں اور معاشی بحران کا سامنا کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ فروری میں روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا اور تاحال روسی فوجی وہاں موجود ہیں تاہم یوکرین نے بھی شدید مزاحمت دکھائی ہے اور دو شہروں سے روسی فوج کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں