لکھنؤ میں ایک ماہ کے برابر بارش ایک دن میں ہوگئی 15 ہلاکتیں

سڑکیں زیر آب، کئی گاڑیاں ڈوب گئیں اور گھروں میں بھی کئی فٹ پانی داخل ہوگیا


ویب ڈیسک September 16, 2022
لکھنؤ اور ممبئی میں آئندہ 24 گھنٹے بھی موسلا دھار بارشیں جاری رہیں گی، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں موسلا دھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنؤ میں ایک دن میں اتنی بارش ہوگئی جتنی اوسطاً ایک ماہ میں ہوا کرتی ہے۔ بارش سے مختلف واقعات میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

مسلسل ہونے والی بارش سے ایک کی گھر کی دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 12 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

اترپردیش کے محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 155 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو لکھنؤ میں اوسطاً ایک ماہ میں ہونے والی بارش کے برابر ہے۔ اس لیے سڑکیں زیر آب ٓگئیں اور کئی فٹ پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

غیر معمولی بارش کے باعث شہر میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو بلاضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسکول اور کالج بھی بند ہیں جبکہ کاروبار زندگی معطل ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی ممبئی اور لکھنؤ سمیت اترپردیش کے کئی شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں