سلمان خان موڈی ہیں کبھی شام کو بلاتے ہیں تو کبھی رات کو ہدایتکارعباس مستان

ہدایت کار جوڑی نے بتایا کہ سلمان کے ساتھ ان کا تعلق بہت دلچسپ اور خوش گوار ہے


ویب ڈیسک September 16, 2022
عباس مستان نے ان دنوں بوبی دیول اور ارجن رامپال کے ساتھ فلم بنا رہے ہیں(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کی مشہور ہدایتکار جوڑی عباس مستان کا کہنا ہے کہ سلمان خان بہت ہی موڈی ہیں کبھی شام کو بلاتے ہیں تو کبھی کہتے ہیں رات کو ملنے آؤ۔

حال ہی میں بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور ہدایتکار جوڑی عباس مستان نے ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹریو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر اور شوبز کے کئی ستاروں کے بارے میں کُھل کر بات کی۔


سلمان خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان بھائیوں کا کہنا تھا کہ'وہ حیران کن ہے، موڈی ہے، بس کہتا ہے شام کو آؤ، رات کو آؤ، رات کو ملتے ہیں'۔ ہدایت کار جوڑی نے بتایا کہ سلمان کے ساتھ ان کا تعلق بہت دلچسپ اور خوش گوار ہے۔



علاوہ ازیں شاہ رُخ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے عباس مستان انکشاف کیا کہ مشہور فلم 'بازی گر ' انیل کپور کو آفر کی گئی تھی تاہم انہوں نے یہ فلم کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد شاہ رُخ کو یہ فلم آفر کی گئی جس کیلئے انہوں نے کہانی سنتے ہی اسی وقت ہا ں کردی اور یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔





 



 



 


View this post on Instagram


 


 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)



عباس مستان کا کہنا تھا کہ 'شاہ رُخ خان بہت عقلمند ہیں وہ فلم کی کہانی سنتے ہی سمجھ گئے تھے ہمیں اس فلم سے کیا چاہیے'۔

کنگ خان کے بارے میں ان کا مزید کہنا تھا کہ' جب بھی شاہ رُخ سے ملنے اسٹوڈیو یا گھر جاؤ تو باہر تک چھوڑنے آتے ہیں گاڑی کا دروازہ کھول کر ہمیں ہماری گاڑی میں بیٹھاتے ہیں'۔

یاد رہے کہ عباس مستان نے ان دنوں بوبی دیول اور ارجن رامپال کے ساتھ فلم بنا رہے ہیں جس کا نام فی الحال نہیں رکھا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں