کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر چوتھا نادرا میگا سینٹر بنانے کا عمل شروع

نئے میگا سینٹرز سے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے شہری استفادہ حاصل کر سکیں گے


Staff Reporter September 16, 2022
(فوٹو : فائل)

شہریوں کی آسانی کے لیے پانچ سال بعد چوتھا نادرا میگا سینٹر بنانے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس وقت کراچی میں ڈی ایچ اے، فائیو اسٹار چورنگی اور سیمنس چورنگی سائٹ پر نادرا کے میگا سینٹرز شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں جبکہ اب چوتھے میگا سینٹر کے قیام کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

چوتھا میگا سینٹر یونیورسٹی روڈ پر بنایا جا رہا ہے جس سے گلشن اقبال، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ اور اسکیم 33 سمیت ڈسٹرکٹ ایسٹ کے شہری استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ شہر میں مجموعی طور پر 7 میگا سینٹرز قائم کرنے کا منصوبہ ہے، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے بعد ملیر اور کیماڑی میں بھی میگا سینٹر بنائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق میگا سینٹرز دور ہونے کی وجہ سے نئے اور تجدید والے شناختی کارڈ، ب فارم کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے شہری شناختی کارڈ اور دیگر نادرا کاموں کے لیے نارتھ ناظم اباد اور دیگر سینٹرز پر جاتے ہیں، چوتھا میگا سینٹر بننے کے بعد نارتھ ناظم آباد، ڈی ایچ اے اور دیگر سینٹرز پر رش کم ہوگا۔

یونیورسٹی روڈ پر بننے والے میگا سینٹر پر یومیہ ڈھائی سے تین ہزار لوگوں کو سروس فراہم کی جا سکے گی۔ نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے ضلع وسطی میں بھی وراثتی سرٹیفیکیٹ کا سینٹر بنا دیا ہے، وراثتی سرٹیفیکیٹ سینٹر کا افتتاح آئندہ ماہ چیئرمین نادرا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں