پیراسیٹامول کی پیداوار بڑھانے پر فارما کمپنیوں کو ایک پراڈکٹ فوری رجسٹرڈ کرانے کی پیشکش

70 کمپنیز کے پاس پیراسٹامول گولی کی تیاری کا لائسنس ہے لیکن بیشتر فارما کمپنیز پیراسٹامول تیار نہیں کر رہیں

70 کمپنیز کے پاس پیراسٹامول گولی کی تیاری کا لائسنس ہے لیکن بیشتر فارما کمپنیز پیراسٹامول تیار نہیں کر رہیں (فوٹو : فائل)

ڈریپ نے مارکیٹ میں پیراسیٹامول گولیوں کی قلت دور کرنے کے لیے فارما کمپنیوں کو پیراسٹامول کی پیداوار بڑھانے پر ایک فارما پراڈکٹ فوری رجسٹریشن کرانے کی پیشکش کردی۔

ڈریپ ذرائع کے مطابق ادارے نے لوکل پیراسٹامول ساز کمپنیز کو اس پیشکش سے آگاہ کردیا ہے، لوکل کمپنیز کو پیراسٹامول کی ازسرنو تیاری کی اپیل کی گئی ہے۔ لوکل پیراسٹامول ساز کمپنیز کو ازسرنو پیداوار پر بڑی سہولت ملے گی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی کو محدود مدت میں 15 ہزار پیراسٹامول پیکٹس تیار کرنا ہوں گے، کمپنی کو 30 لاکھ پیراسٹامول گولیاں مارکیٹ میں لانا ہوں گی، ٹاسک جیتنے پر کمپنی ایک فارما پراڈکٹ کی فوری رجسٹریشن کرا سکے گی۔

ذرائع کے مطابق ڈریپ ٹاسک جیتنے والی کمپنی کی ایک پراڈکٹ بغیر کیو رجسٹرڈ کرے گی، 70 کمپنیز کے پاس پیراسٹامول گولی کی تیاری کا لائسنس ہے، 70 میں سے بیشتر فارما کمپنیز پیراسٹامول تیار نہیں کر رہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چالیس سے زائد کمپنیز کا پیشکش سے فائدہ اٹھانے کا امکان ہے، 40 کمپنیز کی پروڈکشن پر پیراسٹامول کی 12 کروڑ گولیاں مارکیٹ میں آئیں گی۔

اطلاعات کے مطابق پیراسٹامول ساز کمپنیز کی جانب سے اس پیشکش پر ایک ہفتے میں جواب ملنے کا امکان ہے۔

Load Next Story