پاکستانی ہائی کمیشن نیو دہلی میں آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد
پاکستانی ناظم الامور نے لوگوں کے مسائل کو فوراً حل کیا
پاکستانی ہائی کمیشن نیو دہلی میں آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، بھارت میں مقیم پاکستانیوں نے پاکستان کے ناظم الامور آفتاب حسن خان سے اپنی مشکلات اور مسائل کے حوالے سے بات چیت کی۔
ناظم الامور نے قونصلر امور سمیت دیگر مسائل کے فوری حل کے لیے ہائی کمیشن کے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔
پاکستانی ناظم الامور نے 23 جون 2022 کو منعقدہ آخری ای کچہری کے دوران ریکارڈ کیے گئے سوالات پر ہونے والی پیش رفت کا ایک مختصر بیان دیا اور میکانزم کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔
اس کے بعد انہوں نے شرکاء کے مختلف سوالات کا براہ راست جواب دیا اور ان کے مسائل کو فوراً حل کیا۔ ایسے معاملات میں جہاں مقررہ طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لیے وقت درکار تھا، متعلقہ عہدیداروں کو یہ کام سونپا گیا کہ وہ درخواست دہندگان کو پیش رفت پر فالو اپ کریں اور اپ ڈیٹ کریں۔
پاکستانی ہائی کمیشن نیودہلی کے ترجمان کے مطابق مشن پاکستانی شہریوں تک آئن لائن رسائی اور ان کے اپنے گھروں میں آرام سے ان کے سوالات کو حل کرنے کے لیے باقاعدگی سے ای کچہری کا اہتمام کرتا ہے۔ حکومت پاکستان کے وژن اور پالیسی کے مطابق معیاری قونصلر خدمات کی فراہمی مشن کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔