کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان

اگلے تین روز کے دوران شہر کا مطلع زیادہ تر ابرآلود رہنے کا امکان ہے


Staff Reporter September 16, 2022
فائل فوٹو

آئندہ تین روز کے دوران صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیشگوئی کے مطابق اگلے تین روز کے دوران شہر کا مطلع زیادہ تر ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31سے 33 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے اور سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے۔

صوبہ سندھ کے باقی اضلاع میں موسم معمول کے مطابق رہے گا، تاہم ضلع تھرپارکر میں ہلکی بارش کا امکان ہے اور ان اثرات کے نتیجے میں ساحلی پٹی پر بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

جمعے کو شہر میں دن بھر سمندری ہوائیں چلنے کے سبب موسم معتدل رہا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.5 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72فیصد رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں