برہنہ فوٹو شوٹ کی ایک تصویر کے ساتھ جعلسازی کی گئی ہے رنویر سنگھ

اگر اداکار کا دعویٰ درست ثابت ہوا تو انہیں کلین چٹ مل سکتی ہے۔ تفتیشی افسر


ویب ڈیسک September 16, 2022
پولیس نے رنویر سنگھ کی تصاویر کو فارینسک لیبارٹری میں بھجوادیا ہے، فوٹو: انسٹاگرام

برہنہ فوٹو شوٹ کیس میں بالی ووڈ اداکارہ رنویر سنگھ نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ فوٹو شوٹ کی ایک تصویر کے ساتھ جعلسازی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی پولیس نے 29 اگست کو برہنہ فوٹو شوٹ کیس میں اداکار رنویر سنگھ کا بیان ریکارڈ کیا تھا۔

اداکار نے پولس کو بیان جمع کرایا ہے کہ جس تصویر کی بنیاد پر ان کے خلاف مقدمہ بنایا گیا ہے اس تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اور ان کے فوٹ شوٹ میں کسی بھی تصویر میں ان کے جسم کے پرائیویٹ پارٹس ظاہر نہیں ہیں۔

پولیس نے رنویر سنگھ کی تصاویر کو فارینسک لیبارٹری میں بھجوادیا ہے اور اگر اداکار کا دعویٰ درست ثابت ہوا تو انہیں کلین چٹ مل سکتی ہے۔

پولیس نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ رنویر سنگھ نے اپنے انسٹااکاؤنٹ پر جو تصاویر اپلوڈ کی تھیں، مقدمے کے مدعی کی تصویر ان سے الگ ہے۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ کی برہنہ تصاویر سامنے آنے کے بعد جہاں سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں ارجن کپور اور عالیہ بھٹ سمیت دیگر ستاروں کی جانب سے ان کی بھرپور حمایت بھی کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں