بھارت کا روس پر عالمی پابندیوں کی حمایت نہ کرنے کا اعلان

بھارت نے ایران اور عراق سمیت کسی بھی ملک کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی کبھی حمایت نہیں کی، بھارتی حکومتی اہلکار

بھارت نے ایران اور عراق سمیت کسی بھی ملک کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی کبھی حمایت نہیں کی، بھارتی حکومتی اہلکار۔فوٹو : اے ایف پی/ فائل

بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ کریمیا کے معاملے پر عالمی طاقتوں کی جانب سے روس پر عائد کی جانے والی پابندیوں کی حمایت نہیں کرے گا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایران اور عراق سمیت کسی بھی ملک کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی کبھی حمایت نہیں کی، اسی لیے بھارت روس کے خلاف بھی یکطرفہ پابندیوں کی حمایت نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ یوکرین کی ریاست کریمیا کے روس سے الحاق کی عالمی طاقتوں نے نہ صرف شدید مخالفت کی بلکہ اس کی جی 8 سے رکنیت معطل کرنے کے ساتھ متعدد روسی حکام کے اثاثے بھی منجمد کردیئے ۔
Load Next Story