کورونا سے ایک اور شخص کا انتقال 104 مثبت کیسز رپورٹ

پانچ سے 11 سال تک کی عمر کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز 19 ستمبر کو ہوگا


ویب ڈیسک September 17, 2022
کورونا کے 91 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،این آئی ایچ:فوٹو:فائل

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک اور مریض کا انتقال ہوگیا۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک اور مریض کا انتقال ہوگیا جبکہ 91 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے16 ہزار614 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 104 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔



این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 91 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے 5 سے 11 سال تک کی عمر کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز 19 ستمبر سے ہوگا۔

حکومت نے والدین پر بچوں کو کورونا ویکسین لگوانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 ویکسین بچوں کو کورونا وائرس سے بچنے میں مدد دیتی ہے اور اسکول ، گھر اور اردگرد پھیلنے سے روکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں