ڈالر کی سٹے بازی روکنے کیلیے حساس ادارے بھی متحرک

ایجنسیوں کی طرف سے ائیرپورٹس پر مشکوک سامان اورافراد کی تلاشی کاعمل جاری


Numainda Express September 17, 2022
سٹہ بازوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی،ایف آئی اے حکام (فوٹو : فائل)

ڈالر کی بیرون ملک غیرقانونی منتقلی اورسٹے بازی روکنے کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ حساس اداروں نے بھی کارروائیاں تیز کر دیں۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور ایئرپورٹ ایجنسیوں نے ایئرپورٹس پر سختی شروع کردی ہے۔ ایئرپورٹس پر حساس اداروں کی مشکوک سامان اورافراد کی تلاشی کاعمل جاری ہے،مقصد ڈالر کی غیرقانونی طورپر منتقلی کے عمل کوروکنا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈالر کی مصنوعی طریقہ سے قلت پیدا کرنے والے سٹہ بازوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |