بابراعظم ٹی20 میں اسٹرائیک ریٹ کیسے بڑھائیں ہرشل گبز نے بتادیا

ایشیاکپ کی 6 اننگز میں وہ محض 68 رنز بناسکے تھے


ویب ڈیسک September 17, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) ایشیاکپ کی 6 اننگز میں وہ محض 68 رنز بناسکے تھے

جنوبی افریقہ کے سابق بیٹر ہرشل گبز نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ٹی20 کرکٹ میں پاور پلے میں اسٹرائیک ریٹ بڑھانے کا طریقہ بتادیا۔

کراچی کنگز کے سابق ہیڈ کوچ ہرشل گبز نے کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان اگر پاور پلے میں ایک دو جارحانہ اسٹوکس کھیلتے ہیں تو انکا اسٹرائیک بہتر ہوجائے اور وہ زیادہ موثر نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم زیادہ تر کلاسک شاٹس پر انحصار کرتے ہیں جبکہ کم سے کم جارحانہ شارٹس کی طرف جاتے ہیں، اگر بابر شروع میں بالرز کو دباؤ میں لائیں تو انکا اسٹرائیک ریٹ بہتر ہوگا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ 2021ء کے بعد پاکستانی اوپنرز نے تین چوتھائی سے زائد گیندیں کھیلیں

قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ تین بلےبازوں میں شامل ہیں تاہم ایشیاکپ کی 6 اننگز میں وہ محض 68 رنز بناسکے تھے۔

واضح رہے کہ سال 2020کے آغاز میں بابر اور رضوان کا پاور پلے میں اسٹرائیک ریٹ بالترتیب 115.68 اور 115.98 تھا، پاکستانی ٹیم کے ابتدائی تین بلےبازوں نے ورلڈکپ 2021 کے بعد تقریباً تین چوتھائی سے زائد گیندیں کھیلیں، جو تمام سائیڈز میں سب سے زیادہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |