خاتون کو ہراساں کرنے پر لینڈ کروزر کا مالک گرفتار
لینڈ کروزر کے مالک نے میری گاڑی کو نقصان پہنچایا، ہراساں کرتے ہوئے دھمکیاں دیں، خاتون
تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے میں گلی میں گاڑی کھڑی کرنے پر لینڈ کروزر مالک نے خاتون سے بدسلوکی کی۔
سوشل میڈیا پر خاتون کی شکایت پر سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لے لیا۔ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے اور گاڑی کو نقصان پہنچانے کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے لینڈ کروزر کے مالک کو گرفتار کرلیا۔
اسٹیڈیم روڈ کی رہائشی خاتون کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شکایت کی گئی کہ گلی میں گاڑی پارک کرنے پر لینڈ کروزر کے مالک نے میری گاڑی کو نقصان پہنچایا، اس سے شکایت کرنے گئی تو اس نے ہراساں کرتے ہوئے دھمکیاں دیں ۔
سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے شکایت کا نوٹس لیا اور ایس ایچ او نیو ٹاؤن کو متاثرہ خاتون سے فوری رابطہ کر کے قانونی کارروائی کا حکم دیا جس پر پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے والے ملزم مطلوب عباسی کو گرفتار کرلیا۔
سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری کا کہناتھا کہ خواتین کے ساتھ ہراسگی یا استحصال قطعاً برداشت نہیں، ہراسمنٹ، تشدد یا زیادتی کے حوالے سے زیرو ٹالیرنس پالیسی کو یقینی بنایا جائے گا۔