بجلی کی قیمتوں میں 21 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

سی پی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں نیپرا کو درخواست دے دی


ویب ڈیسک September 17, 2022
سی پی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں نیپرا کو درخواست دے دی

بجلی کی قیمتوں میں 21 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کرا دی۔ نیپرا اس درخواست کی سماعت 29 ستمبر کو سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے نے درخواست میں کہا کہ اگست کے مہینے میں 13 ارب 63 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی ، بجلی کی مجموعی لاگت 137 ارب روپے رہی، فرنس آئل سے 35 روپے فی یونٹ مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی ، ایل این جی سے بجلی کی لاگت 24 روپے فی یونٹ رہی۔

سی پی پی اے نے کہا کہ ایران سے 20 روپے فی یونٹ بجلی در آمد کی گئی، کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 20 روپے فی یونٹ رہی، 27 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہو گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں