ہمایوں کے پاس نہ تو آواز ہے نہ ہی کردار فردوس جمال کی ہمایوں کی اداکاری پر تنقید
ہمایوں سعید کے بارے میں فردوس جمال کا کہنا تھا ہمایوں کو رہنے ہی دیں
پاکستان کے معروف سینئر اداکار فردوس جمال نے ہمایوں سعید کی اداکاری کو لے کر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں فردوس جمال ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی جو کہ سوشل میڈیا پر بحث بنی ہوئی ہیں۔
گزشتہ دنوں اس پروگرام کی ایک متنازعہ ویڈیو کلپ وائرل ہوئی تھی جس میں فردوس جمال نے کہا تھا کہ ماہرہ خان اب بوڑھی ہو چکی ہیں انہیں ماں کا رول کرنا چاہیئے ہیروئن کا نہیں جس پر بعد میں انہوں نے وضاحت پیش کی تھی کہ 'میری ماہرہ خان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے اور میرا بیان تیکنیکی بنیاد پر مبنی تھا'۔
تاہم اب اسی شو سے فردوس جمال کی ایک اور ویڈیو وائرل وہ رہی ہے جس میں وہ اداکاروں کو ان کی اداکاری کی صلاحیت کے اعتبار سے نمبر دے رہے ہیں۔
اداکار فیصل قریشی کا نام لیے جانے پر اداکار فردوس جمال نے اُنہیں صرف 4 نمبر دیے، اعجاز اسلم کے نام پر فردوس جمال کا کہنا تھا کہ وہ بھی 4 نمبروں کے آس پاس ہے۔
جبکہ ہمایوں سعید کا نام لیے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ'' ہمایوں کو رہنے ہی دیں، اُس بیچارے کے پاس نہ تو آواز ہے نہ ہی کردار ہے، باڈی لینگویج بھی کچھ خاص نہیں ہے''۔
جس پر شو کے میزبان احمد بٹ نے فردوس جمال کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ 'نہیں جی ہمایوں ہمارے پاکستان کے سب بڑے سپر اسٹار ہیں اور وہ بلاک بسٹر فلمیں دیتے ہیں'۔