امریکی رکن کانگریس کی ایوان نمائندگان میں پاکستان کےسیلاب متاثرین کیلئے مدد کی اپیل

سیلاب زدہ علاقوں میں لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں، شیلا جیکسن


ویب ڈیسک September 17, 2022
سڑکیں اورروڈ پانی میں بہہ گئی ہیں، شیلا جیکسن:فوٹو:سوشل میڈیا

امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے ایوان نمائندگان میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے مدد کی اپیل کردی۔

شیلا جیکسن نے امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے سیلاب سے متاثر علاقوں کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثر علاقوں کے دورے میں تاحد نظر پانی دیکھا۔ ۔سیلابی پانی نے پل اورسڑکیں تباہ کردی ہیں۔ لوگ ان علاقوں میں محصورہو کر رہ گئے ہیں۔ جہاں لوگوں نے پناہ لی چاہے وہ پل ہو سڑک یا کوئی اورجگہ سب پانی بہا لے گیا۔



شیلا جیکسن نے ایوان نمائندگان سے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لئے مدد فراہم کرنے کی اپیل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔