شاہین کا ری ہیب این ایچ پی سی کے بولنگ کوچ لندن جائیں گے

عمر رشید شاہین آفریدی کی ری ہیب اور دوبارہ بولنگ شروع کرنے کی نگرانی کریں گے


Sports Reporter September 17, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) شاہین آفریدی لندن میں ری ہیب کے لئے موجود ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی ری ہیب میں معاونت کے لیے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ عمر رشید آئندہ ہفتے انگلینڈ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں ٹیم کے اسسٹنٹ بولنگ کوچ عمر رشید شاہین آفریدی کی ری ہیب میں معاونت کے لئے آئندہ ہفتے انگلینڈ جائیں گے۔ عمر رشید کو گزشتہ ہفتے انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد ان کے ویزے کے لئے درخواست دے دی گئی تھی۔

عمر رشید ویزے کے حصول کے بعد لندن جائیں گے جہاں وہ شاہین آفریدی کی ری ہیب اور دوبارہ بولنگ شروع کرنے سمیت تمام امور کی نگرانی کریں گے۔ عمر رشید ورلڈ کپ اسکواڈ کے سپورٹ اسٹاف میں بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہین آفریدی کیساتھ پی سی بی کے مبینہ ناروا سلوک پر شاہد آفریدی برس پڑے

قبل ازیں سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی سی بی پر الزام عائد کیا تھا کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی اپنی ری ہیب خود کررہے ہیں جس میں بورڈ انکا ساتھ نہیں دے رہا۔ شاہین نے اپنی فٹنس بحالی کیلئے معالج کا بندوبست کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لندن میں بولنگ کا آغاز کریں گے اور اسی ماہ کے آخر میں ٹی20 ورلڈکپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت کے لیے آسٹریلیا جائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں