طالبان حکومت کے خاتمے کیلیے جلاوطن سیاسی رہنماؤں کا اتحاد ضروری ہے احمد مسعود

احمد مسعود اس وقت افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مزاحمت کرنے والے واحد لیڈر ہیں


ویب ڈیسک September 17, 2022
احمد مسعودطالبان حکومت کے خلاف مزاحمت کرنے والے واحد لیڈر ہے، فوٹو: فائل

افغانستان میں طالبان مخالف گروپ کے رہنما احمد مسعود نے تارکین وطن پر زور دیا کہ وہ طالبان کی حکومت کے خاتمے کے لیے سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے متحد ہو جائیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے 13 صوبوں میں سے واحد صوبے وادیٔ پنجشیر میں طالبان کے خلاف مزاحمت جاری ہے۔ یہ مزاحمت شمالی اتحاد کے سابق سربراہ احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کی قیادت میں مسلح گروپ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کر رہی ہے۔

نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے سربراہ احمد مسعود نے ویانا میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب طالبان کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کا وقت آگیا ہے۔ طالبان حکومت کے خاتمے کے لیے سیاسی حل تلاش کرنا ہے جس کے لیے تمام گروپوں کو متحد ہونا پڑے گا۔

احمد شاہ نے مزید کہا کہ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ تمام تارکین وطن کو متحد کرنا چاہتے ہیں اور ایسے روڈ میپ کی تلاش میں ہیں جس کے ذریعے سیاسی حل تلاش کیا جائے گا۔

اس کانفرنس میں طالبان کی مخالفت کرنے والے 30 سے زائد جلاوطن سیاسی رہنما نے شرکت کی تھی۔ یہ وہ رہنما ہیں جو طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد بیرون ملک منتقل ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں