سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے چار بینچز تشکیل

روسٹر اور کاز لسٹ کے مطابق آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے چار ریگولر بینچ، ایک اسپیشل بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں


ویب ڈیسک September 17, 2022
فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان نے آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے چار بینچز تشکیل دے دیئے ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن روازنہ ایک ریگولر دو رکنی بینچ اور پھر تین رکنی بینچ میں مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔

سپریم کورٹ کی طرف سے آئندہ ہفتے کیلئے جاری کئے گئے ججز کے روسٹر اور کاز لسٹ کے مطابق آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے چار ریگولر بینچ ایک اسپیشل بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں ۔

روسٹر کے مطابق بینچ نمبر ایک چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس عائشہ اے ملک، بینچ نمبردو جسٹس قاضی فائیز عیسی جسٹس یحی خان آفریدی اور جسٹس محمد علی مظہر ، بینچ نمبر تین جسٹس سردار طارق جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندو خیل جبکہ بینچ نمبر چار جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس مظاہر علی اکبر پر مشتمل ہوگا۔

آئندہ ہفتے جوڈیشل کانفرنس اور چیف جسٹس کی دیگر مصروفیات کی باعث مقدمات کی سماعت متاثر نہ ہو اس کے لئے چیف جسٹس پاکستان نے خصوصی حکمت عملی کے تحت روازنہ ساڑھے گیارہ بجے کے بعد جسٹس اعجازالاحسن جسٹس مظاہر اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ بھی تشکیل دیا ہے جو کہ مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔

آئندہ ہفتے اہم مقدمات میں اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیئے جانے کے خلاف اپیل ، حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے سے پہلے نیب کی جانب سے آگاہ کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نیب اپیل شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں