کاہنہ میں پیٹرول پمپ کا مالک اغوا

بابرارشاد پیٹرول پمپ کی سیل 12 لاکھ روپے ہمراہ لیکر گھر جانے کیلیے نکلے تھے، ایف آئی آر

—فوٹو

کاہنہ سے پیٹرول پمپ کا مالک اغوا کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مغوی بابر ارشاد کاہنہ میں نجی پیٹرول پمپ کا مالک تھا، بابر ارشاد پیٹرول پمپ کی سیل 12 لاکھ روپے ہمراہ لیکر گھر جانے کیلیے نکلے تھے۔


پولیس کے مطابق مغوی کی گاڑی گجومتہ رنگ روڈ پل کے قریب بند پائی گئی۔بعد ازاں واقعہ کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں مغوی کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ مغوی بابر ارشاد کاہنہ میں نجی پیٹرول پمپ کا مالک ہے، جو پیٹرول پمپ کی سیل کے 12 لاکھ روپے ہمراہ لیکر گھر جانے کیلیے نکلا مگر غائب ہوگیا۔

بھائی کے مطابق بابر ارشاد کی گاڑی گجومتہ رنگ روڈ پل کے قریب بند پائی گئی، جو بالکل خالی تھی۔
Load Next Story