اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

اسلام آباد میں ستمبر2019میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 219 تھی جبکہ رواں ماہ یہ تعداد 1327 ہو چکی ہے


ویب ڈیسک September 17, 2022
فوٹو: فائل

جڑواں شہروں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ اسلام آباد میں راولپنڈی کے مقابلے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں ے دوران اسلام آباد میں مزید 82افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے جنہیں شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 289 ہوگئ ہے جو ماضی کے مقابلے میں ذیادہ ہے ۔

اسلام آباد میں ستمبر2019میں ڈینگی سےمتاثرہ افراد کی تعداد 219 تھی، رواں ماہ یہ تعداد 1327 ہو چکی ہے جبکہ راولپنڈی میں سال 2019 اور رواں برس کا جائزہ لیا جائے تو سال 2019 ستمبر میں ڈینگی کا شکار مریضوں کی تعداد 1586 تھی اب یہ تعداد 1204 ہے

دوسری جانب راولپنڈی کے تین سرکاری ہسپتالوں میں داخل ہونے والے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 66 ہوچکی ہے،راولپنڈی کے تین ہسپتالوں کی ڈینگی وارڈز میں موجود بیڈز کی تعداد404ہے جہاں 289 مریض زیر علاج ہیں، الائیڈ ہاسپٹیلز میں 5مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال میں 122،ہولی فیملی ہسپتال میں 67، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 100 مریض داخل ہیں۔

راولپنڈی میں آنے والے ذیادہ تر مریضوںکا تعلق دھاماں سیئداں، چک جلال دین سے ہے۔متاثرہ علاقوں میں فوگنگ سپرے اور لاروا سرویلنس تیز کردی گئی ہے،اب تک ڈینگی سے ایک مریض کی موت واقع ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |