اڑنے والی بائیک آئندہ سال مارکیٹ میں دستیاب ہوگی

ہوور بائیک کی موجودہ قیمت 7لاکھ 77ہزار ڈالر ہے


Hassan Jawwad September 17, 2022
فوٹو: فائل

جاپانی کمپنی کی تیارکردہ اڑنے والی بائیک آئندہ سال مارکیٹ میں فروخت کیلئے دستیاب ہوگی۔


ہوور بائیک ایک جاپانی اسٹارٹ اپ ایرونز ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جو چالیس منٹ تک فضا میں اڑسکتی ہے، ہوور بائیک کی زیادہ سے زیادہ رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔


چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ایرونز کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ایک ہوور بائیک ماڈل جاپانی مارکیٹ میں فروخت کیلئے موجود ہے تاہم 2023 میں امریکا میں پیش کی جانے والی یہ بائیک ماضی میں متعارف کرائی جانے والی ہوور بائیک سے چھوٹی ہے۔


سی ای او کومٹسو کے مطابق ابتدائی طور پر بائیک کی موجودہ قیمت 7لاکھ 77ہزار ڈالر ہے جسے مستقبل میں کم کرنے کی کوشش کی جائیگی۔


ڈیٹرائیٹ شو میں متعارف کرائی جانے والی ہوور بائیک کو حاضرین نے خوب سراہا، شرکاء کا کہنا تھا کہ بائیک کو دیکھ کرایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اسٹار وار میں دکھنے والے مناظر حقیقت کا روپ دھار گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں