وزیراعظم کی مخیر افراد سے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی اپیل
سیلاب متاثرین کیلئلے 70 ارب روپے مختص کئے ہیں جس میں سے 30 ارب تقسیم کئے جا چکے ہیں،وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کیلئے کمبل اور رضائیاں درکار ہیں آگے بڑھیں اور اپنے بھائیوں کی مدد کریں۔
سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس کے موقع پر گفتگو میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے جوائنٹ سروے کر رہے ہیں، سیلاب متاثرین کیلئلے 70 ارب روپے مختص کئے ہیں جس میں سے 30 ارب تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کے بجلی کے بل معاف کر دیئے ہیں۔
میاں شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت سے متعلق بھی اجلاس کو آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ سمرقند میں مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات ہوئی۔