5 سے 11 سال تک کی عمر کے بچوں کیلیے کورونا ویکسین مہم شروع کرنے کا اعلان
کوروناسے بچاؤ مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے 19ستمبر سے شروع ہونے والی کورونا بچاو مہم میں والدین سے 5 سے 11سال عمر کے 9لاکھ 36ہزار بچوں بچیوں کو کورونا سے بچاو کے حفاظتی انجکشن لگوانے کے لیے اپیل کردی ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کی زیرصدارت اجلاس میں 19ستمبر سے شروع ہونی والی کوروناسے بچاؤ مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران 5 سال سے 11 سال تک کی عمر کے 9 لاکھ 36 ہزار بچوں اور بچیوں کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔اس سلسلے میں1400 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہاکہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے گئے ہیں اس ضمن میں عوامی تعاون ناگزیر ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ہر صورت لگوائیں تاکہ بچوں کو کرونا کی وباء سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ بچوں کو کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے تمام اسپتالوں، بنیادی مراکز صحت، الائیڈ ہاسپٹلرز، تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتالوں میں مفت لگائے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ہونے والی بارش سے ڈینگی وباء ہو سکتی ہے شہریوں کو چاہیئے کہ وہ گھروں میں بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھیں تاکہ ڈینگی مزید پھیلنے نہ پھیلنے پائے۔