راولپنڈی پولیس کی کارروائی 10 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، ایس پی پولیس
پنجاب پولیس نے راولپنڈی میں دس سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں جنسی زیادتی کے واقعات تاحال تھم نہ سکے تاہم پولیس خواتین پر تشدد اور جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے کارروائیاں کررہی ہے۔
پولیس نے پیرودھائی میں کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم گرفتار کیا ہے۔
پولیس متاثرہ بچے کی نانی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا جس میں نانی کا کہنا تھا کہ ملزم حیدر نے میرے نواسے کو گھر کی چھت پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پیرودھائی پولیس نے متاثرہ بچے کی نانی کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم حیدر کو گرفتار کر لیا۔
اس حوالے سے ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، بچوں اور خواتین پر تشدد, زیادتی ناقابل برداشت ہےاس حوالے سے زیروٹالرنس پالیسی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔