پشاور میں آٹا فی کلو 120روپے ہوتے ہی روٹی کا وزن کم کر دیا گیا

20 روپے والی روٹی کا وزن 150 سے کم کرکے 125 گرام کردیا


ویب ڈیسک September 18, 2022
فوٹو : فائل

پشاور میں آٹا فی کلو 120 روپے ہوتے ہی نانبائیوں نے 20 روپے والی روٹی کا وزن 150 سے کم کر کے 125 گرام کر دیا۔

صوبائی دارالحکومت میں 80کلو آٹے کی بوری 9 ہزار جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 2300روپے میں فروخت ہو رہا ہے، آٹا مہنگا ملنے پر نانبائیوں نے روٹی کا وزن 150 گرام سے کم کر کے 125 گرام کر دیا ہے اور ضلعی انتظامیہ سے روٹی کا نرخ 30 روپے مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

انجمن نانبائیان ایسوسی ایشن کے صدر حاجی فارووق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت جلد از جلد آٹے کا نرخ کم کرے، اگر یہی صورتحال رہی تو ضلع پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کے نانبائی صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |