نورا فتیحی کو منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ مل گئی

اداکارہ مبینہ ماسٹر مائنڈ سکیش چندر شیکھر کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھیں، پولیس


ویب ڈیسک September 18, 2022
دہلی پولیس نے کچھ دن پہلے بالی ووڈ اداکارہ سے 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی ، فوٹو؛ انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی کو 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ مل گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ مبینہ ماسٹر مائنڈ سکیش چندر شیکھر کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھیں۔

اداکارہ کی ٹیم کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نورا فتیحی سکیش چندر شیکھر کے ساتھ منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں تھیں اور اور جیسے ہی اداکارہ کو یہ محسوس ہوا کہ یہاں کچھ غلط ہے تو اُنہوں نے پولیس سے رابطہ کیا تھا۔

نورا فتحی کی ٹیم نے مزید بتایا کہ کیس کی تفتیش ابھی باقی ہے اور پولیس تمام بیانات، حالات اور شواہد پر غور کرنے کے بعد ہی حتمی نتیجے پر پہنچے گی۔

واضح رہے کہ دہلی پولیس کی ایک ٹیم نے کچھ دن پہلے بالی ووڈ اداکارہ سے 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔

میڈیا پر سامنے آنے والی خبروں کے مطابق نورا فتیحی کو سکیش چندر شیکھر کی اہلیہ نے ایک تقریب کے لیے مدعو کیا اور اُنہیں تقریب میں شرکت کے لیے فیس کے بجائے ایک کار تحفے میں دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔

سکیش چندر شیکھر کی جانب سے بار بار فون کالز موصول ہونے پر نورا فتیحی کو شک ہوا اور اداکارہ نے اس کا نمبر بلاک کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |