کوشش ہےسیلاب متاثرین کی بحالی کاعمل جلد مکمل کیا جائے گا وزیراعظم کی لندن میں گفتگو
وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلیے70ارب روپے مختص کیے ہیں اور کوشش ہےسیلاب متاثرین کی بحالی کاعمل جلد مکمل کیا جائے گا۔
لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بھی سیلاب متاثرین کیلیےعطیات فراہم کررہی ہے اور ہرسیلاب متاثرہ خاندان کو 25 ہزار روپے دے رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلیے صوبائی حکومیتں اوراین ڈی ایم اے مل کام کررہی ہیں اور افواج پاکستان بھی سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلابی صورتحال میں دوست اوربرادرمملک تعاون کررہے ہیں جبکہ حکومت پاکستان اورصوبائی حکومتیں فرض کی ادائیگی کررہی ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ برطانیہ میں موجودہ ہیں اور وہ ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے لندن سے امریکا روانہ ہوں گے۔