بھارت میں کانگریس رہنما خاتون ملازمہ سے جنسی ہراسگی پر گرفتار

کانگریس لیڈر اپنے سیلون میں کام کرنے والی خاتون بیوٹیشنر کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا


ویب ڈیسک September 18, 2022
پولیس نے خاتون کو جنسی استحصال کا نشانہ بنانے پر کانگریس لیڈر کو حراست میں لے لیا، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست کرناٹک کے کانگریس رہنما منوج کرجاگی کو اپنے سیلون میں خاتون بیوٹیشنر کو جنسی ہراسگی پر نہ صرف مار کھانا پڑی بلکہ پولیس نے نیتا کو حوالات کی ہوا بھی کھلادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے ضلع دھرواد کے پولیس اسٹیشن میں بیوٹیشنر خاتون نے کانگریس لیڈر کے خلاف جنسی استحصال کی شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے منوج کرجاگی کو حراست میں لے لیا۔

خاتون نے اپنی شکایت میں کہا کہ میں کانگریس لیڈر کے سیلون میں بطور بیوٹیشنر کام کرتی ہوں۔ گزشتہ روز وہ سیلون آئے اور مجھ سے زبردستی کرنے لگے۔

خاتون کے مطابق اس دوران انھوں نے مدد کے لیے اپنے بوائے فرینڈ کو فون کیا جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ آیا اور منوج کی پٹائی کی اور تھانے جاکر رپورٹ لکھوانے کا مشورہ دیا۔

پولیس نے کانگریس رہنما کو جنسی ہراسگی کے الزام میں حراست میں لیکر عدالت میں پیش کیا جہاں سے جیل منتقل کردیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں