فیروز خان اور علیزے کے درمیان علیحدگی کی خبریں وائرل

فیروز خان اور علیزے کی طرف سے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔


ویب ڈیسک September 18, 2022
فیروز اور علیزے نے 2018 میں شادی کی تھی، فوٹو: انسٹاگرام

معروف پاکستانی اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے کی علیحدگی کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

سوشل میڈیا سمیت شوبز کے مختلف پلیٹ فارمز پر اس وقت خبریں زیر گردش ہیں کہ شوبز انڈسٹری کے معروف جوڑے فیروز اور علیزے نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لی ہیں جبکہ اداکار فیروز خان نے بچوں سے ملنے کے لیے عدالت میں درخواست بھی دائر کردی ہے۔

ان خبروں کو اس بات سے تقویت ملتی ہے کہ فیروز اور علیزے نے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے اور دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دی ہیں۔

تاہم فیروز خان اور علیزے کی طرف سے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ فیروز اور علیزے نے 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کے دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہیں۔

2020 میں جب سوشل میڈیا پر فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں تو اداکار نے ان خبروں کی واضح تردید کر دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں