بھارتی ادکارہ نیشی سنگھ 50 برس کی عمر میں چل بسیں

نشی سنگھ نے ٹی وی کے مشہور ڈراموں عشق باز، قبول ہے اور تینالی راما میں کردار ادا کیا تھا۔

وہ کئی برسوں سے شدید بیمار تھیں اور جسمانی طور پر مفلوج تھیں، فوٹو: ٹوئٹر

بالی ووڈ کی ڈراما ادکارہ نیشی سنگھ 50 برس کی عمر میں چل بسیں۔

وہ کئی برسوں سے شدید بیمار تھیں اور جسمانی طور پر مفلوج تھیں، بیماری کے آخری حملے نے شدید متاثر کیا۔

نشی سنگھ نے ٹی وی کے مشہور ڈراموں عشق باز، قبول ہے اور تینالی راما میں کردار ادا کیا تھا۔


انہوں نے پسماندگان میں اپنے شوہر اور دو بچوں کو چھوڑا ہے جبکہ ان کی فیملی شدید طور پر مالی بحران میں مبتلا ہے۔

ان کے شوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایک روز قبل ہی ہم نے ان کا جنم دن منایا تھا اور وہ اس پر بہت خوش تھیں۔

نشی سنگھ کی موت پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ مختلف شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Load Next Story