بھارتی اداکاروں کو  گٹکے کے اشتہار کیلئے 50 کروڑ تک ملنے کا انکشاف

کئی شہروں میں بڑے اداکاروں کے گٹکے کے اشتہارات کے ہوڈنگ بورڈز لگے ہوئے ہیں۔


ویب ڈیسک September 18, 2022
اداکاروں کو مداحوں کی جانب سے تمباکو برانڈ کی تشہیر پر تنقید کا سامنا ہے، فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ کے معروف ہدایتکار پرکاش جھا نے بڑے اداکاروں کو 'گٹکے' کے اشتہارات میں کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پرکاش جھا نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ جب صف اول کے اداکاروں کو گٹکے کے اشتہار کیلئے 50 کروڑ روپے مل رہے ہیں اور وہ گٹکے بیچ رہے ہیں تو پھر وہ میری فلموں میں کیوں کام کریں گے۔

ہدایتکار نے بتایا کہ ایک اسکول میں جانا ہوا تو پرنسپل نے بھی گٹکے سے متعلق شکایت کی اور کہا کہ تم لوگ فلم انڈسٹری میں کیا کر رہے ہو؟ ہمارے اسکول کے بچے بھی گٹکا کھاتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ کئی شہروں میں بڑے اداکاروں کے گٹکے کے اشتہارات کے ہوڈنگ بورڈز لگے ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ جب اداکار گٹکے بیچنے سے زیادہ جاندار کردار پر کام کرنا چاہیں گے تو خود ہی میرے پاس آجا ئیں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کو مداحوں کی جانب سے تمباکو برانڈ کی تشہیر پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں