چین نے حملہ کیا توامریکا تائیوان کا دفاع کرے گا صدر جوبائیڈن

آزادی کا فیصلہ کا تائیوان کا اپنا ہے، امریکی صدر


ویب ڈیسک September 19, 2022
امریکی صدر اس سے قبل بھی تائیوان کے حق میں بیان دے چکے ہیں:فوٹو:فائل

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے چین کے حملے کی صورت میں امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکی افواج تائیوان کا دفاع کریں گی۔ تائیوان کے بارے میں امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایک چین کی پالیسی ہے لیکن تائیوان نے اپنی آزادی سے متعلق خود فیصلہ کیا ہے۔ ہم تائیوان کی حوصلہ افزائی نہیں کررہے آزادی کا فیصلہ تائیوان کا اپنا ہے۔

رواں سال میں یہ تیسرا موقع ہے جب امریکی صدر نے چین کے خلاف تائیوان کے حق میں بیان دیا ہے۔ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے اور اس معاملے میں امریکی مداخلت کے نتیجے میں نتائج سے خبردار کرچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں