10لاکھ نوجوانوں کو ڈیجیٹل اثاثوں کی تربیت دینے کامنصوبہ

معاون خصوصی شازہ خواجہ،فاسیٹ ماہرین کی ملاقات،پروگرام کے آغاز پر اتفاق


Numainda Express September 19, 2022
منصوبہ وزیراعظم یوتھ پروگرام اورفاسیٹ کی شراکت کی بنیاد ہے،شازہ خواجہ (فوٹو : انٹرنیٹ)

ڈیجیٹل تکنیکی ماہرین و انجینئرز کی کمپنی فاسیٹ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے ہمراہ 10لاکھ نوجوانوں کو ڈیجیٹل اثاثوں بلاک چین پر مبنی ٹیکنالوجیز، ویب3 اور کرپٹو کی آگاہی فراہم کرے گی۔

فاسٹ آفیشلز کی ٹیم نے نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی شازہ خواجہ سے ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے تربیت کے آغاز پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی شازہ خواجہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے ہنر مندی کی ترقی کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کے پاس بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔ امید ہے اس منصوبے سے نوجوان نسل بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

وزیراعظم کا ویژن ہے کہ نوجوان ایسے شعبوں میں آگے بڑھیں جن کے ذریعے معیشت بہتر ہو۔ مستقبل کے لیے نوجوانوں میں ڈیجیٹل مہارت فاسیٹ کے ساتھ وزیراعظم یوتھ پروگرام کی شراکت کی بنیاد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں