ضمانتوں پر مفرور 24 کروڑ پاکستانیوں کے مستقبل کا فیصلہ لندن میں کریں گےشیخ رشید
پی ڈی ایم کی سیاست کا جنازہ دھوم سے نکلے گا، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تین رشتے دار عدالتی ضمانتوں پر مفرور پاکستان کے عوام کے مستقبل کا فیصلہ لندن میں کریں گے۔
شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ تین رشتے دار عدالتی ضمانتوں پر مفرور 24 کروڑ پاکستانیوں کے مستقبل کا فیصلہ لندن میں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خرم دستگیر کہتے ہیں قومی سلامتی اداروں کے مستقبل کا فیصلہ بھی لندن میں یہی کریں گے۔ کسی مسلم لیگی لیڈر کو اس میٹنگ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا نواز شریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔ نایاب آٹا 150 روپے کلو میں خریدنے والے ریاست اور سیاست سے مایوس ہوگئے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ جس اتحادی نے عمران خان کی حکومت کو چھرا گھونپا وہ عوامی حمایت سے محروم ہوگئے۔ افغانستان کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہوگئی ہے۔ بلاول کو ملک چھوڑنے کا بہانہ چاہیے۔غیرآئینی 70 وزراء کے خلاف ہائی کورٹ جا رہا ہوں۔