مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کیخلاف پنجاب میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

عمران خان سمیت کسی شہری کیخلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیراطلاعات پنجاب


ویب ڈیسک September 19, 2022
ایم ڈی پی ٹی وی اورپروڈیوسر کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا ہے:فوٹو:فائل

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔



پنجاب کے وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور (ن) لیگ کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایم ڈی پی ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا۔ مقدمہ انسداد دہشگردی کے تحت درج کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سمیت کسی بھی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |